بہاولپور بورڈ، امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان کل کیا جائیگا

متعلقہ اُمیدواران کے لیے انٹرمیڈیٹ کا سپیشل امتحان 10 اکتوبر سے شروع ہوگا

پیر 21 ستمبر 2020 22:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) تعلیمی بورڈ بھاول پور کے زیر اہتمام منعقدہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020ء کے نتائج کا اعلان بروز منگل مورخہ 22 ستمبر کو شام5 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ متعلقہ اُمیدواران کے لیے انٹرمیڈیٹ کا سپیشل امتحان 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ نتائج COVID-19 بارے جاری حکومتی پالیسی کے مطابق تر تیب دیئے گئے ہیں۔

امتحانی نتیجہ قبول نہ کرنے والے اُمیدواران سپیشل امتحان میں شریک ہوں گے۔ایسے اُمیدواران بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود پروفارمہ کو ڈائون لوڈ اور Fill کرکے مورخہ 30 ستمبر تک بورڈ آفس میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے اور یہ اُمیدوار سپیشل امتحان میں صرف part-II کے پیپرز دیں گے۔مزید یہ کہ اس امتحان کا نتیجہ Relative Gradingاور Percentile سکور سسٹم کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے لہذا امتیازی پوزیشنز کی بجائے Percentileگریڈز A,B,C,D,E استعمال کیے گیے ہیں ۔

(جاری ہے)

نتیجہ معلوم کرنے کے لیے اپنا سابقہ رول نمبر یا نام بمعہ ولدیت یا ’’ب فارم نمبر ‘‘ لکھ کر 800298 پر سینڈ کریں یا بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisebwp.edu.pk ملاحظہ کریں۔جاری کی گئی امتحانی پالیسی کے مطابق ایسے امیدواران جنہوں نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2020ء میں Part-I (گیارہویں) کے امتحان میں شمولیت کیلئے داخلہ فارم بورڈ ہذا کو بھجوایا تھالیکنCOVID-19 کی وجہ سے حکومتی ہدایات کے تابع امتحان کو منسوخ کرنا پڑااور ان امیدواران کو بارہویں جماعت میں پرموٹ کر دیا گیا اب یہ امیدواران گیارہویں جماعت کے امتحان کی بجائے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021ء میں صرف جماعت بارہویں کے امتحان میں شرکت کریں گے نیز اس کیٹگری کے امیدواران کو بورڈ کی مروجہ پالیسی /قواعد کے مطابق جماعت بارہویں میں حاصل کردہ نمبرات ہی جماعت گیارہویں میں ایوارڈ کر کے رزلٹ شائع /جاری کیا جائے گا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں