گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کا یونیورسٹی آف ساؤتھ ایسٹرن ناروے سے ایم او یو طالبات کے لیے سہولت کا باعث بنے گا وائس چانسلر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف

منگل 12 اکتوبر 2021 17:53

گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کا یونیورسٹی آف ساؤتھ ایسٹرن ناروے سے ایم او یو طالبات کے لیے سہولت کا باعث بنے گا وائس چانسلر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2021ء) گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں ڈاکٹر عمر برقی ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ساؤتھ ایسٹرن ناروے نجی دورے پر تشریف لائے۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف سے خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عمر برقی نے فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنس دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور اور سکول آف بزنس یونیورسٹی آف ساؤتھ ایسٹرن ناروے کے درمیان ہونے والے معاہدہ میں دونوں جامعات کے فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنس کے سکالرز اور طالبات کا تبادلہ خیال، تعلیمی منصوبہ جات اور اکیڈمک ریسرچ پراجیکٹس بارے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدہ کی رو سے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی فیکلٹی آف منیجمنٹ سائنس کی ایم فل، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے سکالرز اور طالبات مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی طالبات کے تحقیقی کام اور  مقالات جات میں اپنے تحقیقی تجربات سے تعاون کی پیشکش بھی کی۔تقریب کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے مہمان ڈاکٹر عمر برقیکو یادگاری سوینیئر پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments