حکومت تعلیم کے فروغ اور ملک کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی

جمعرات 18 دسمبر 2014 20:45

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) ممبر قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ اور ملک کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نہڑ والی کی عمارت کی تعمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔اس منصوبہ پر 34لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

تقریب میں رانا محمد فیاض، محمد عبد اللہ بلوچ
ایڈووکیٹ، محمد بلال بھٹی ہیڈ ماسٹر سکول، اے ای او تعلیم احمد شاہ، ملک عبد المجید گرواں، ملک جاوید اختر اور علاقے کے لوگ موجود تھے۔ ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے جس کی فراہمی کے لئے حکومت مستعدی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل جلال آباد میں دو کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کرائے جا چکے ہیں جن میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت، سولنگ، نہروں کے پل، سکول کی عمارت کی تعمیر شامل ہے۔انہوں نے اساتذہ کرام سے کہا کہ وہ محنت اور شوق سے بچوں کو تعلیم دیں تاکہ یہ بچے مستقبل میں بہتر انداز سے ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں