گورنمنٹ ڈگری کالج فار ایجوکیشن سے سپیشل بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے،ملک محمد اقبال چنڑ

ہفتہ 3 جنوری 2015 21:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 3جنوری2015ء) صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ایجوکیشن بہاول پور سے سپیشل بچوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرہ میں اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔ وہ سپیشل ایجوکیشن کالج کے معائنہ کے بعد دی گئی بریفنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی او شازی حشمت، پرنسپل رحمن افضل بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب میں سپیشل ایجوکیشن کالج میں تمام تر سہولیات فراہم کی ہیں اور نوجوان سپیشل طلبہ بہتر ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالج جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ ہے ۔اس میں پوسٹ گریجوایٹ سطح پر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کالج لائبریری کو مزید بہتر بنانے اور سٹاف کی کمی کو جلد پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ مستقبل میں بہتر انداز میں ملک وقوم کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں تعلیمی ماحول بہت شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں سوئی گیس کی جلد فراہمی کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔قبل ازیں ڈی او سپیشل ایجوکیشن شازی حشمت اور پرنسپل ادارہ نے صوبائی وزیر کو کالج کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج فار سپیشل ایجوکیشن کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور طلباوطالبات کی جانب سے بنائے گئے سائنس ماڈل بھی دیکھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں