اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایم اے،ایم ایس سی سپلیمینٹری امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 3 مارچ 2016 14:53

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے ایم اے،ایم ایس سی سپلیمینٹری امتحانات برائے سال 2015ء کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ایم اے،ایم ایس سی کے امتحانات 28 اپریل 2016 بروز جمعرات سے شروع ہونگے جن میں فریش،سابق فیل شدہ اور سال 2013 یا اس سے قبل بی اے ،بی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والے امیدواران حصہ لے سکیں گے۔بغیر لیٹ فیس کے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 18 مارچ بروز جمعہ مقرر کی گئی ہے جبکہ 25 مارچ تک داخلہ بھجوانے والے کو 1500 روپے اضافی اور 31 مارچ تک داخلہ بھجوانے والے کو دگنی فیس ادا کرنی پڑیگی جبکہ امتحانی مراکز بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان میں قائم کئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں