بہاولپور، نواز شریف کا سستے بازاروں کا اچانک دورہ

جمعہ 28 اگست 2009 16:54

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اگست ۔2009ء) سلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف نے بہاولپور میں رمضان سستے بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور فروخت کی جانی والی اشیاء کا معائنہ کیا۔ دورےمیں انکے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کے مشیر ذوالفقار کھوسہ اور سینیٹر پرویز رشید بھی تھے ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے سستے بازاروں میں لگائے گئے سٹالز پر موجود اشیائے خوردونوش کے معیار اور ریٹس چیک کرنے کے ساتھ خریداری کے لئے آئے ہوئے لوگوں کی شکایات بھی سنیں ۔ اس موقع پر میاں نواز شریف نے غریب خاتون کی درخواست پر اسے قرضہ ادا کرنے کے لئے بیس ہزار روپے کی رقم بھی دی۔ میاں نواز شریف نے لوگوں کے ہمراہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا بھی کی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں