وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کی اطلاع، خیرپورٹامیوالی میں ریلوے ٹریک اور ٹرین اڑانے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ۱یک فٹ لمبا اور 15/20کلو وزنی بم برآمد،سیکورٹی اہلکاروں نے ریلوے لائن اور ہیلی پیڈ کو گھیرے میں لے لیا

اتوار 30 اگست 2009 15:06

خیر پورٹامیوالی بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30اگست۔2009ء ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دورے کی اطلاع خیرپورٹامیوالی میں ریلوے ٹریک اور ٹرین اڑانے کا دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ۱یک فٹ لمبا اور 15/20کلو کا وزنی بم برآمد پولیس آرمی اور خفیہ اجنسیوں کے افراد نے ریلوے لائن اور ہیلی پیڈ کو گھیرے میں لے لیا بم اسکواڈ نے بم قبضہ میں لیکر ناکارہ کردیا ٹرین اسرانی روک لی گئی وزیر اعلیٰ کو اس کی اطلاع کر دی گئی تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خیرپورٹامیوالی آمد کی اطلاع پر تمام انتظامیہ الرٹ تھی کے پولیس اور خفیہ اداروں کو اطلاع ملی کے ٹوبہ شہیداں روڈ نزد ہیلی پیڈ ریلوے لائن کی پٹڑی کے ساتھ ایک بم پڑا ہے پولیس کی بھاری نفری ایس ایچ اوانسپکٹر محمد عابد وڑائچ کی زیر قیادت موقع پر پہنچ گئی اور بم کے ساتھ ایک دائرہ بنالیا اسکی اطلاع بم اسکواڈ اور پاک آرمی کو بھی کر دی گئی بم جو ایک فٹ لمبا اور 15/20فٹ وزنی تھا ریلوے پٹڑی کے ساتھ پڑا تھا ریلوے اسٹیشن ماسٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ 11بجے دوپہر سمہ سٹہ سے بہاولنگر کیلئے ایک ٹرین 318ڈاون نے گزرنا ہے جسے اس بم کے زریعہ اڑانے کی سازش ہے گاڑی کو اسرانی رکو۱دیا گیا ہے ادھر محمد عابد وڑائچ ایس ایچ اونے صحافیوں کو بتایا کہ مجھے بم کی اطلاع جب ملی تو میں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور اس کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو اور بم اسکواڈ کو دی اور ریل گاڑی بھی رکوادی گئی ہے پاک آرمی کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر آئے اور انہوں نے بتایا کے بم آدھاناکارہ اور ادہا درست ہے یے بم آرمی کا نہ ہے ادہا حصہ کبھی بھی پھٹ سکتا ہے یے بم 40سالہ پرانا ہے ادھر بم اسکواڈ نے اس بم کو ناکارہ بتایا ہے تحقیقات جاری ہے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں