بہاولپور میں تیل سے بھرا ٹینکر الٹ کر پھٹ گیا 135 افراد آگ میں جل کر ہلاک -100سے زیادہ جھلس کر زخمی ہوگئے-40زخمیوں کی حالت نازک‘ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے-حکام
میاں محمد ندیم اتوار 25 جون 2017 12:30
(جاری ہے)
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے وہاں کھڑی 75 موٹر سائیکلیں، تین کاریں اور ایک رکشہ بھی آگ کی لپیٹ میں آئے اور مکمل طور پر جل گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ٹینکر الٹنے کے بعد جب موٹر وے پولیس کے اہلکار وہاں پہنچے تو ایک بڑا ہجوم تیل اکٹھا کرنے جمع ہو چکا تھا اور پولیس اہلکاروں کے منع کرنے کے باوجود وہ جائے حادثہ سے دور نہیں گئے -پولیس حکام کے مطابق آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 80 سے زیادہ افراد تو موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوئے جبکہ باقی نے ہسپتال لے جاتے ہوئے یا پھر ہسپتال میں دم توڑا-احمد پور شرقیہ کے تحصیل ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق زخمیوں کو احمد پور شرقیہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہاولپور اور ملتان کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں اور بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔طبی حکام کے مطابق اس حادثے میں جھلسنے والے افراد میں سے بیشتر کے جسم کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ جلا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسی لاشوں کی شناخت صرف ڈی این اے سے ہی ممکن ہو سکے گی۔پنجاب کے وزیراِعلیٰ نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید زخمیوں کو برن سنٹرز منتقل کرنے کے لیے پاکستانی فوج نے چار ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ادھر مقامی نامہ نگاران کے مطابق آئل ٹینکر احمد پور شرقیہ سے 5 کلو میٹر دور اڈا پکی پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا جس پر لوگ جمع ہوگئے اسی دوراٹینکر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے وہاں موجود لوگ بری طرح جھلس گئے جبکہ آئل ٹینکر کے قریب سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی زد میں آکر خاک ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور رانا محمد سلیم افضل نے 123 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا اور بتایا کہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ اور بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ میں 40 سے زائد زخمی ایسے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق ان زخمیوں کا 60 فیصد سے زیادہ جسم جھلس چکا ہے اور انہیں ملتان کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر سے نکلتے ہوئے پیٹرول کو جمع کرنے کے لیے مقامی گاوں کے 250 سے زائد افراد جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور درجنوں افراد ابھی تک لاپتہ ہیں لہذا انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے ۔ ترجمان موٹر وے پولیس عمران شاہ نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق قومی شاہرہ سے متصل بستی موضع رمضان جوئیہ سے ہے جو آئل ٹینکر سے بہنے والا تیل جمع کرنے کی غرض سے ٹینکر کے ارد گرد جمع تھے۔ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور صوبائی انتظامیہ کو زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کرنے ہدایت جاری کی۔صدر پاکستان ممنون حسین نے آئل ٹینکر سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا کی اور زخمیوں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کر لی جبکہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کر دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا اور ضلع انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں سوگواران کے ساتھ ہیں۔بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
گھریلورنجش پر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری