اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو خود کش حملوں کا نشانہ بنایا جائیگا ، وائس چانسلر کودہشت گردکی خط میں دھمکی

پیر 26 اکتوبر 2009 19:35

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اکتوبر ۔2009ء ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کیلئے دھمکی آمیز خط موصول ہواہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے جامعہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کونا معلوم دہشتگردوں کی طرف ا سلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے وائس چانسلر کو کودھمکی آمیز خط موصول ہواہے جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں خود کش حملے کی دھمکی دی گئی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں خود کش حملہ طلبہ و طالبات کی تعدا د زیادہ ہونے پر کیا جائے گالیکن تاحال جامعہ انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی بند کرنے یا تدریس جاری رکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

جبکہ دوسری جانب حکومت پنجا ب میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت کرنے کے بعد پیر کو دوبارہ کھول دئیے ہیں اور دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں