عدلیہ اپنا احترام کرانا اور اختیارات استعمال کرنا جانتی ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

جمعرات 4 مارچ 2010 18:11

خیرپورٹامیوالی،بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔4 مارچ۔ 2010ء) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ محمد شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ اپنا احترام کرانا اور اختیارات استعمال کرنا جانتی ہے اگر کسی بھی ادارے نے عدالتی فیصلے سے انحراف کیا یا توہین عدالت کا مرتکب پایا گیا تو سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جایئگی ان خیالات کااور اظہار انہوں نے بار تحصیل کونسل خیرپورٹامیوالی کے وکلاء اور وفود رسابق صدر رانا عامر محمد احمد چغتائی میاں منیر احمد طاہر سلیم بھٹی قمر حیات ایڈو کیٹ اور صدر پریس کلب رانا محمد شاہد ایم اقبال انجم فیض محمد بلوچ اور ڈاکٹر اسحاق و دیگر وکلاء سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ عدالتیں پاکستان کے اندر انسانی حقوق کی پامالی اور ظلم وتشدد پولیس گردی کے واقعات ہرگز برداشت نہیں کرسکتیں جہاں بھی انسانی حقوق کی پامالی اور پولیس گردی کے واقعات ہوئے عدالتیں ازخود نوٹس لینے کی مجاز ہیں اور ظلم وستم کرنے والے عناصر کو ہتھکریاں لگا کر عدلتوں میں پیش کیا جائے انہوں نے کہا غفلت اور کرپشن کرنے والے افسران کو بھی ہتھکریاں لگا کر عدالتوں میں لایا جائے ہم معاشرہ کے اندر ظلم وستم اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کے اندر موجود ان مشیروں کو فارغ کیا جائے جو عدلیہ اور حکومت کے درمیان محاز ارائی پیدا کرہے ہیں ہم عدلیہ کو انصاف کے مطابق ڈھالنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہاولپور اور خیر پورٹامیوالی کے دورے کا مقصد سائلان کو صیح اور شفاف انصاف دلانا ہے چیف جسٹس کا خیر پورٹامیوالی پہنچنے پر شاندار اسقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیئں آزاد عدلیہ کے نعرے لگائے گئے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں