پاک فوج کی جنگی مشقیں،بلیو لینڈ کی فاکس لینڈ کے خلاف کامیابی

پیر 12 اپریل 2010 22:07

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل ۔2010ء) پاک فوج کی سب سے بڑی جنگی مشقیں عزم نو تھری تیسرے روز بھی جاری ہیں اور بلیو لینڈ نے فاکس لینڈ کی بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ دونوں فورسز کے درمیان بارڈر پر شدید لڑائی جاری ہے اور بلیو لینڈ اگلے مورچوں تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق دشمن فاکس لینڈ کے لڑاکا طیاروں نے ایک شدید حملہ کرکے دریائے ستلج پر واقع پل کو اڑا دیا ، تاہم بلیو لینڈ نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف فاکس لینڈ کو پیچھے دھکیل دیا ،ساتھ ہی دریائے ستلج پر پانچ سو میٹر طویل عارضی پل قائم کیا ، جہاں سے بلیو لینڈ کے مشینی دستے ٹینک ، انفینٹری اور آرٹلی سمیت انجینئراور سگنلز کے دستے دریا کے پار اتر گئے اور اگلے مورچوں پراپنے فوج کے پاس پہنچ گئے ۔

عزم نو تھری تربیتی جنگی مشقوں کا پہلا مرحلہ انیس اپریل کو ختم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں