پاک فوج پیشہ وارانہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں  روایتی اور غیر روایتی خطرات کامقابلہ کیا جائیگا  آرمی چیف ،عزم نو مشقوں کا مقصد ہر طرح کی جارحیت سے ملک کا دفاع کر نا ہے  جنرل اشفاق پرویز کیانی کا بہاولپور میں جوانوں سے خطاب

منگل 13 اپریل 2010 23:12

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل ۔2010ء) چیف آف آرمی جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج پیشہ وارانہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں  روایتی اور غیر روایتی خطرات کامقابلہ کیا جائیگا  عزم نو مشقوں کا مقصد ہر طرح کی جارحیت سے ملک کا دفاع کر نا ہے بہاولپور میں عزم نو مشقوں میں حصہ لینے والے پاک فوج کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ پاک فوج پیشہ وارنہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں مشقوں کے دور ان جنگی حکمت عملی کا جائزہ لے رہے ہیں ہمارا مقصد ہر طرح کی جارحیت سے ملک کا دفاع کر نا ہے آرمی چیف نے عزم نو مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی لحاظ سے کسی سے کم نہیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کیا جائیگا آرمی چیف نے دن اور رات کے اوقات میں پاک فضائیہ کے سربراہ کے ہمراہ نوعزم مشقوں کا جائزہ لیا آرمی چیف نے خطاب کے آخر میں عزم نو کا نعرہ بھی لگایا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں