جنوبی پنجاب:لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کےخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال

بدھ 14 اپریل 2010 15:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14 اپریل ۔2010ء) بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں بہاولپور، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور دیگر علاقوں میں شٹرڈاؤٴن ہڑتال کی گئی ۔بہاولپور میں مرکزی واپڈا آفس پر سیکٹروں مظاہرین نے دھرنا دیا اور مین گیٹ بند کردیا۔ انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے مختلف علاقوں چشتیاں، احمد پور، خیر پور ٹامیوالی میں تاجروں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کئے۔ڈیرہ غازی خان میں تاجروں نے کمیٹی چوک پر ٹائر نظر آتش کئے۔ انہوں نے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی پر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ شہر کے صرافہ بازار، رانی بازار، چوک گھنٹہ گھر بازار، فریدی بازار، لیاقت بازار اور قائد اعظم روڈ پر دکانیں بند رہیں۔ ہڑتال کی کال جنوبی پنجاب ٹریڈرز الائنس کی جانب سے دی گئی تھی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں