آئین کو جنرل ضیاء نے ناپاک بنایا پیپلز پارٹی کے حکومت نے اسے پاک کر دیا،صدر زرداری،حکومت کیخلاف محاذ کھولنے والے ناکام ہوگئے ، ٹی وی پر آنے والا ہر شخص اپنے آپ کو اداکار سمجھتا ہے،یہ سیاسی اداکار اپنے آپ کو عوام کا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں تو سیاست میں حصہ لیں،بہاولپور میں کارکنوں سے خطاب

بدھ 21 اپریل 2010 20:13

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل ۔2010ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے نظام کو بدلنے کا وعدہ کیا تھا۔ دو سال میں پیپلز پارٹی نے اپنے اسی فیصد منشور پرعمل درآمد کر لیا ہے۔ بہاولپور میں پارٹی کارکنوں سے سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا ہے کہ آئین کو جنرل ضیاء نے ناپاک بنایا پیپلز پارٹی کے حکومت نے اسے پاک کر دیا۔

اس طرح بھٹو صاحب اور بی بی کے خواب کو پورا کر دکھایا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت بہاولپور کے زمینداروں اور ہاریوں کو بلا سود قرضہ فراہم کرے گی۔ ڈرپ اری گیشن زبردستی نافذ کرنا پڑا تو کریں گے۔صدر زرداری کا کہنا ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو اس کے خلاف محاذ کھول دیئے گئے۔ گزشتہ دو سال کے دوران حکومت کے خلاف بہت سے محاذ کھلے مگر حکومت کے خلاف تمام محاذ ناکام رہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ زندگی تو آنے جانے والی چیز ہے اصل قوت عوام کی ہے۔ صدر زرداری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اسی فیصد منشور پر عمل کر لیا۔ وہ محلوں پر نہیں دلوں پر راج کریں گے ۔صدر زردای کا کہنا ہے ٹی وی پر آنے والا ہر شخص اپنے آپ کو اداکار سمجھتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر یہ سیاسی اداکار اپنے آپ کو عوام کا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں تو سیاست میں حصہ لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ قومیں تاریخ میں زندہ رہتی ہیں جو اپنے آپ کو بناتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انہیں بہاولپور میں رہنے والی عوام کے مسائل کا علم ہے ، بہاولپور میں بجلی اور پانی نہیں ہے لیکن بہت جلد ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں