عوام کی خواہشات پر نئے صوبے بننے چاہئیں، وفاقی وزیر داخلہ

جمعرات 22 اپریل 2010 16:11

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔22 اپریل ۔2010ء) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ عوام کی خواہشات اور ضروریات پر نئے صوبوں کا قیام اگر ضروری ہے تو نئے صوبے ضرور بننے چاہئیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں صدرمملکت کے دورے کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر کا دورہ بہاولپور عوام کی محرومیاں دور کرنیکی کوشش ہے۔ اٹھارویں ترمیم کی منظوری کی بعد یہ صدرکا پہلا عوامی رابطہ ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقے کو سپورٹ کیا ہے، ان کا کہناہے کہ دہشت گردوں کیلئے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں کوئی جگہ نہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں