عدلیہ سے کسی قسم کی محاز آرائی نہیں چاہتے، وزیراعظم گیلانی،وزیراعظم کا خیرپورٹامیوالی کو سوئی گیس کا منصوبہ اور ڈبل ون وے دینے کا اعلان

منگل 11 مئی 2010 19:58

خیر پور ٹامیوالی/ بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی۔2010ء) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ سے محاز آرائی نہیں چاہتے، عدلیہ کا احترام پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے منگل کو بہاول پور میں خیرپورٹامیوالی کے پارٹی وفود خان محمد حسین آزاد، سٹی صدر پی پی پی خیرپورٹامیوالی رانا محمد خالد تنہا اور رانا محمد فاروق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور وہ عدلیہ سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں چاہتی۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خیرپورٹامیوالی کو سوئی گیس کا منصوبہ اور ڈبل ون وے بھی دینے کا اعلان کیا ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں