بہاولپور: مسافربس کو حادثہ، چھ ہلاک

جمعرات 29 جولائی 2010 11:54

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔29جولائی 2010ء) بہاولپور سے سہون جانے والی بس الٹنے سے چھ افراد جاں بحق اور تئیس زخمی ہو گئے،دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے علاقے میکلوڈ گنج سے سہون جانیوالی بس راما پھاٹک کے قریب اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خادم حسین،کرامت علی،علی عباس،محمد شکیل،محمد افضل اور وارث دم توڑ گئے جبکہ تئیس مسافر زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لئے بہاول وکٹوریہ اسپتال پہنچایا۔دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ افراد سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں