بہاول پور ، پاکستان عوامی تحریک نے بھی گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس صوبائی حلقہ 253 کے امید وار حسین علی درانی کی حمایت کا اعلان کر دیا

حسین علی درانی نے تما م دینی جما عتوں کے حمایت امیدوارہونے کااعزازحاصل کر لیا

جمعہ 20 جولائی 2018 20:56

بہاول پور ، پاکستان عوامی تحریک نے بھی گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس صوبائی حلقہ 253 کے امید وار حسین علی درانی کی حمایت کا اعلان کر دیا
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک نے بھی گرینڈ ڈیمو کریٹک الا ئنس صوبائی حلقہ 253 کے امید وار حسین علی درانی کی حمایت کا اعلان کر دیاحسین علی درانی نے تما م دینی جما عتوں کے حمایت امیدوارہونے کااعزازحاصل کر لیاپاکستان عوامی تحریک تحصیل احمدپورشرقیہ کے صدر ڈاکڑ عبدالمجید ثاقب کی قائدمتحدہ محاذ بہاولپور محمدعلی درانی سے ملاقات حسین علی درانی کی جیت یقینی بنانے کے لیے کارکنوںکوڈورٹوڈور اورشاپ ٹوشاپ ورک کر نے کا عزم۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ میں نے عوام کے ساتھ والے ظلم کے خلا ف سینٹ سیمت ہر فرم پرآواز اٹھائی سینٹ میں 45تقاریر بہاولپور کے عوام پر ہونے والے ظلم اور بہاولپور صوبہ بحالی کے لیے تھیں ۔

(جاری ہے)

متحرمہ عابدہ درانی مرحومہ کی بہاولپور صوبہ بحالی کے لیے جد وجہد ناقابل فر امو ش ہے انہو ں نے کہا کہ حسین علی درانی آیا تو اس خطہ کے عوام کے لیے ترقی ،خو شحالی،روزگار،تعلیم اور صحت لے کر آئے گاانشاء اللہ 120کنا ل پر مشتمل بڑہسپتال کامنصبوبہ جلد شروع ہو گا یہ اس خطہ اسلامی روایا ت کا گڑھ ہے اور ہم نے یہاں اسلا می اقدار کو مزید تقویت دینی ہے اس خطہ کے لوگ اسلا م سے بے پنا ہ محبت رکھتے ہیں انشاء اللہ دینی قوتوں کے تعاون سے حسین علی درانی کامیاب ہونگے میرے دادا تاج محمد درانی،میر ے والدٖغلام محمد درانی نہ کبھی جھکے اور نہ کبھی بکے میں اور حسین درانی بہاو لپور صوبہ بحالی اوراس خطہ کی خوشحالی کے لیے ڈٹے ہو ئے ہیں حسین علی درانی اس خطہ میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

اس مو قع پر متحدہ مجلس عمل تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر قاری سیف الرٰحمن راشدی ، محمد اجمل قریشی ہاشمی تحصیل جنرل سیکرٹر ی پا کستان عوامی تحریک ،عبدالمالک کھوکھر تحصیل انفارمشن سیکرٹری ،چوہد ری یوسف شاہد وربلہ سرپرست اعلی،شاہد قادری چوہد ری شاہد ملوک واہلہ ایگز یکٹوممبراور ڈاکڑ عبدالسلام ایگز یکٹوممبر بھی اس موقع پرموجود تھے۔تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر ڈاکڑ عبدالحمید ثاقب نے کہا کہ حسین علی درانی نے اس خطہ کی روایتی سیا ستد انو ں کو لکار کر اس خطہ کے مظلوم عوام کو حوصلہ دیا بہا ولپور صوبہ بحالی اور خطہ کی خوشحالی کے لیے ہم ان کے ساتھ قدم ملکر چلیں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں