پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپورریجن نے عید پلان جاری کر دیا

ریجن بھر کے تمام مرکزی اجتماعات کو بھرپور ایمرجنسی کوریج دینے کا فیصلہ

اتوار 19 اگست 2018 20:00

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپورریجن نے عید پلان جاری کر دیا۔ ریسکیونے ریجن بھر کے تمام مرکزی اجتماعات کو بھرپور ایمرجنسی کوریج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے ڈویژنل ہیڈ کواٹر میںایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ملک آصف رحیم چنڑ نے کی۔اس موقع پر انھوں نے بتایا موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر ریسکیو1122 ریڈ الرٹ رہے گی۔

تمام ریسکیور کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو1122 کنٹرول روم،ڈسٹرکٹ اور تحصیلوں میں فعال کر دیئے گئے ہیں۔ حالات کے پیش نظر اور ممکنہ ٹیلی فون اور موبائل فون معطل ہونے کی صورت میں ریسکیوکی وائرلیس سروس مکمل طور پر ایکٹو رہے گی ۔ انھوں نے ریسکیو کنٹرول روم اور آپریشن او ر ایڈمنسٹریشن سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں یہ لوگ محنت ،ایمانداری دیانت داری اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اپنی خدمات سر انجام دیں۔

(جاری ہے)

ریجن بھر کے تمام مرکزی اجتماعات کو لوگوں کی رش کی بنیاد پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ جہاں پر لوگوں کی تعداد زیادہ ہوگی وہاں ریسکیو (Key Point) بنا دیا گیا ہے۔ ماڈرن ایمبولینس، فائر کی گاڑیاں ، ریسکیو اور ریکوری وہیکل موجود رہیں گی۔ کم رش والی جگہوں پر ریسکیو موٹر بائیک ایمبو لینس سٹاف کے ہمراہ ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ اس کے علاوہ ریسکیو1122 کے پیدل دستے بھی اپنی خدمات میں پیش پیش ہو ں گے۔

عید کی رات کے لیے بھی ریجن بھر میں خصوصی پوائنٹ بنا دیئے گئے ہیں۔عید کے تینوں ایام میں تفریحی مقامات پر جس میں لال سوہانرا نیشنل پارک، چڑیا گھر،کنٹونمنٹ پارک اور ڈرنگ اسٹیڈیم شامل ہیں ریسکیو جوان اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔ علاوہ ازیں ٹریفک کنٹرول پوائنٹ بھی بنائے جارہے ہیں جہاں پر رش کی صورت حال ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے گا۔انھوں نے ڈسٹرکٹ اور کنٹرول انچارجز کو ہدایت جاری کی کہ عید کے اجتماعات کے مکمل ہونے تک وہ کنٹرول میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے اور تما م آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ کریں گے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں