وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر 100 دن تک کوئی بھی تنقید نہیں بنتی، وسیم اختر

خود ان کا اپنا اسلوب حکمرانی، وزرائکی بد حواسیاں، تکبر اور غرور پر مبنی بیانات حکومت کے خلاف بڑا مواد مہیا کر رہے ہیں، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:55

وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر 100 دن تک کوئی بھی تنقید نہیں بنتی،  وسیم اختر
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر 100 دن تک کوئی بھی تنقید نہیں بنتی لیکن خود ان کا اپنا اسلوب حکمرانی، وزرائکی بد حواسیاں، تکبر اور غرور پر مبنی بیانات حکومت کے خلاف بڑا مواد مہیا کر رہے ہیں۔

عمران خان اب حکومت میں ہیں، اپوزیشن والا ان کا دورختم ہوگیا، اب سنبھل کر چلناہوگا، عوام کے مسائل اور دکھ درد میں اضافہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اقتصادی کمیٹی نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کا فیصلہ موخر کیا ہے اور بال وزیر اعظم کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔ سالانہ پچاس ارب روپے کی گیس چوری ہورہی ہے۔ لائن لاسز بھی 35 ارب روپے کے ہیں، ان نقصانات کی وجوہات کرپش ہے یا تکنیکی و انتظامی، ہر صورت میں گیس کمپنیوں کی نااہلی اور ناکامی ہے۔

کمپنیاں اپنی نااہلی کے نقصانات خود برداشت کرنے کی بجائے ان کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈال دیتی ہیں۔ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے، عوام کو سکھ کا سانس دینے کے لیے گیس چوری، گیس لیک، لائن لاسز، میٹرریڈنگ اور کمپنیوں کے حسابات کے مسائل حل کییجائیں،اس سے خسارہ سے نجات ملے گی اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں گے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں