شہباز شریف کو بلایا کسی اور عنوان سے اور گرفتار کسی اور عنوان سے کیا گیا،مولانا فضل الرحمن

ن لیگ کا پنجاب سے صفایا نہیں ہوسکتا جو جماعتیں عوام میں ہوتی ہیں انکی جڑیں آسانی سے نہیں کاٹی جا سکتیں قومی اسمبلی کی ریکوزیشن ہو چکی تمام حزب اختلاف متحد ہے، مسئلہ کو قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں لے جایا جائیگا اور اس احتجاج کو بھرپور انداز میں قومی سطح پر لے جایا جائیگا اپوزیشن ایک پیج پر ہے، اور باقی ایک پیج پر آرہے ہیں مشرف دور میں بھی تاثر تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے ضیاء الحق کے دور حکومت میں ذولفقار بھٹو کو پھانسی تک دے دی گئی اور کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی لیکن جب پیپلز پارٹی بحال ہوئی تو انکی حکومت بنی،علماء کنونشن سے خطاب

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 19:41

شہباز شریف کو بلایا کسی اور عنوان سے اور گرفتار کسی اور عنوان سے کیا گیا،مولانا فضل الرحمن
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر و جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو بلایا کسی اور عنوان سے اور گرفتار کسی اور عنوان سے کیا گیان لیگ کا پنجاب سے صفایا نہیں ہوسکتا جو جماعتیں عوام میں ہوتی ہیں انکی جڑیں آسانی سے نہیں کاٹی جا سکتیںقومی اسمبلی کی ریکوزیشن ہو چکی ہے تمام حزب اختلاف متحد ہے اس مسئلہ کو قومی اسمبلی پارلیمنٹ میں لے جایا جائیگا اور اس احتجاج کو بھرپور انداز میں قومی سطح پر لے جایا جائیگا۔

اپوزیشن ایک پیج پر ہے، اور باقی ایک پیج پر آرہے ہیں۔مشرف کے دور میں بھی تاثر تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے ضیاء الحق کے دور حکومت میں ذولفقار بھٹو کو پھانسی تک دے دی گئی اور کہا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو چکی لیکن جب پیپلز پارٹی بحال ہوئی تو انکی حکومت بنی۔

(جاری ہے)

وہ جامعہ صدیقیہ میں علماء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ ،ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے پسماندہ ممالک بلخصوص اسلامی ممالک کو اس طرح جکڑ لیتے ہیں کہ اس ملک کو قانون غیر موثر ہو کر رہ جاتا ہے ،اقتصادی لحاظ سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ہم غلام ہے ہماری معیشت جکڑی ہوئی ہے ہم لاکھ تبدیلی کے نعرے لگائیں مگر '' جتھے دی کھوتی اتھے آن کھلوتی " والی بات ہو گی۔

جہاں سالوں میں معیشت ڈبوئی جاتی ہے موجودہ حکومت نے دس دنوں میں ملکی معیشت ڈبو دی ہے انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں جتی بھی دستور ساز اسمبلیاں آئی اس میں کوئی بھی اسمبلی جمہور کی نہیں تھی۔ہمیں اسمبلی سے باہر کرنے والے شائد جانتے نہیں ہے کہ ہم اسمبلی کے باہر زیادہ خطرناک ہوتے ہیں 70 سال گزر گئے جس میں مختلف ادوار آئے ہم تلخیوں کا شکار بھی رہے تصادم کے مراحل بھی آئے مگر موجودہ کتھ پتلی حکومت میں جتنی تیزی سے قادیانی نیٹ ورک اس ملک میں متحرک ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا ملکی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد پریس کلب کے سامنے لبرل طبقے نے قادیانیوں کے حق میں مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کہتی ہے کہ مولانا صاحب ضمانت کروا کر ائیںمین نے کہا کہ میں گرفتاری کے بعد بھی ضمانت نہ کروائوں گااگر سیاست دان کی بیٹی جیل کی مصیبتیں برداشت کرسکتی ہے تو ہماری مدرسے کا طالب علم جیل سے کیوںڈرے گا۔انہوں نے کہا کہ : ہم نے اپنی بقا کی جنگ لڑنی ہے ہمیں سیاسی طور پر طاقتور ہونے کی ضرورت ہے ملک بھر میں تین سے چار لاکھ علما موجود ہیںعلما کے متحد ہونے کیلیے جمعیت علما اسلام واحد اور سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے۔

ہم نے آ ٓئندہ پانچ سالوں کیلیے رکن سازی کا اغاز کردیا ہے اگر عزم کریں اور ہمت کریں تو اگلے پانچ سال میں دوسری تمام جماعتوں کے مقابلے میں آپ سب سے بڑی قوت بن کر ابھر سکتے ہیںانہوں نے کہا کہ آج کی کومت کو دیکھ کر میں ذہنی طور پر ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکومت ہو ہی نہیں رہی۔ ایک آدمی نے گاڑی کے سٹیرنگ پر بندر بٹھایا ہوا ہے اور بندر کو لگتا ہے کہ وہ گاڑی چلا رہا ہے لیکن گاڑی وہ بندرنہیں بلکہ کوئی اور چلا رہا ہے ۔علماء کنونشن سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر سید وسیم اختر ،مولانا امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں