اپنے اقدام پر مطمئن ہوں، بہاولپور میں استاد کو قتل کرنے والے کا بیان سامنے آگیا

استاد اسلام کے خلاف باتیں کرتا تھا، اچھا ہوا کہ وہ مر گیا، اللہ کا شکر ہے۔ طالب علم خطیب حسین

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 20 مارچ 2019 23:53

اپنے اقدام پر مطمئن ہوں، بہاولپور میں استاد کو قتل کرنے والے کا بیان سامنے آگیا
بہاولپور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ 2019ء) بہاولپور میں استاد کو قتل کرنے والے طالب علم خطیب حسین کا بیان سامنے آگیا۔ طالب علم کی ایک وڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں اس نے بتایا کہ اس کا نام خطیب حسین ہے اور اس نے چھریوں کے وار کر کے اپنے استاد خالد محمود کو مارا۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ اس نے ایسا اقدام کیوں کیا تو اسنے جواب دیا کہ استاد مذہب کے خلاف باتیں کرتا تھا اور اسے اپنے کیے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔

جب اسے بتایا گیا کہ اس کے استاد کی موت واقع ہو گئی ہے تو اس نے کہا کہ اچھا ہوا، اللہ کا شکر ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز بہاولپور ایس ای کالج کے طالب علم نے استاد کو مذہب مخالف خیالات رکھنے کی وجہ سے قتل کر دیا تھا۔ ایس ای کالج کے طالب علم خطیب علی نے شعبہ انگریزی کے استاد خالد حمید کوکالج کے اندر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے ایس ای کالج کے شعبہ انگریزی کے سربراہ خالد حمید کو انکے ہی طالب علم نے قتل کیا۔ مبینہ قاتل نے اپنے استاد پر چھریوں کے پے در پے وار کیے جس سے حمید خالد زخمی ہو گئے جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے خطیب علی کو پکڑ لیا جسے بعد میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ خالد حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گئے۔ بتایا گیا ہے کہ قاتل رواں ہفتے کالج میں ہونے والی ایک الودائی تقریب کے خلاف تھا کیونکہ اس کے خیال میں یہ اسلام کے خلاف تھی۔

مبینہ قاتل نے بتایا کہ مقتول استاد پڑھاتے ہوئے اسلام مخالف باتیں کرتے تھے لیکن جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ کیا کہتے تھے تووہ کوئی جواب نہ دے سکا۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول پروفیسر خالد حمید کالج کے انگریزی کے شعبہ کے ہیڈ تھے اور قتل کیے جانے کے وقت کالج میں ہی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹپولیس آفیسر امیر تیمور نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے تا کہ اگر اس معاملے میں کوئی اور بھی ملوث ہے تو اسے بھی پکڑا جا سکے، ٹیمقتل کے محرکات پر بھی تحقیق کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں