بہالپور میں انسانیت سوز واقعہ، اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو پولیس نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا

احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا کیس درج کروانے کی کوشش کے دوران پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اپریل 2019 00:57

بہالپور میں انسانیت سوز واقعہ، اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو پولیس نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2019ء) بہالپور میں انسانیت سوز واقعہ، اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو پولیس نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا کیس درج کروانے کی کوشش کے دوران پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطاباق اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو انصاف حاصل کرنے کی کوشش میں قانون کے رکھوالوں نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بہاولپور میں احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا کیس درج کروانے کی کوشش کے دوران پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

خاتون کا بتانا ہے کہ اس نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد احمد پور شرقیہ کے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی۔

اس دوران تھانے کے اے ایس آئی نے خاتون کو بیان ریکارڈ کروانے کے بہانے اپنے گھر پر بلایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈلا۔ اے ایس آئی نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ بعد خاتون کی جانب سے مسلسل کوشش کیے جانے پر سٹی پولیس اسٹیشن بہالپور میں اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ تو درج کر لیا گیا، تاہم گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں