ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں سورج آگ برساتا رہا،درجہ حرارت47.2سنٹی گریڈتک جا پہنچا

اتوار 2 جون 2019 21:15

ملتان ۔02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2019ء) ملتان،خانیوال،بہاولپور،ڈیرہ غازی خان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں سورج سارا دن آگ برساتا رہا۔ دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 47.2 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سارا دن شدید لو جلتی رہی، بازاروں اور مارکیٹوں میں گاہکوں کی تعداد انتہائی کم رہی۔

(جاری ہے)

دکاندار بھی ایر کولر اور ایر کنڈیشنڈ دکانوں میں دبک کر بیٹھے رہے، سڑکیں سارادن ویران اور سنسان رہیں،سڑکوں پرٹریفک نہ ہونے کے برابرتھی۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق ابھی آئندہ چند دن تک گرمی اور لو کایہ سلسلہ جاری رہے گا۔اتوارکے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47.2اورکم سے کم 29.8سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 39فیصداورشام 5بجے 9فیصدتھا۔سوموار کے روزملتان میں طلوع آفتاب 5بجکر11منٹ پراورغروب آفتاب 7بجکر13منٹ پرہوگا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں