جمہوریت کے استحکام کیلئے آئند ہ اسمبلی کامدت پوری کرنا ضروری ہے، وفاداریاں تبدیل کرانے اور فارورڈ بلاک کے ساتھ حکومت چلانے سے انقلاب نہیں آتے، میری قربانی رائیگاں نہیں گئی،پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 دسمبر 2012 20:00

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے آئندہ آنے والی اسمبلی کا بھی اپنی مدت پوری کرنا ضروری ہے ۔ وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری قربانی رائیگاں نہیں گئی ، میرا موقف سوئس عدالتوں میں لکھے گئے خط میں تسلیم کیا گیا، انہوں نے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرانے اور فارورڈ بلاک کے ساتھ حکومت چلانے سے انقلاب نہیں آتے، اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے ان کرم فرماؤں کو بھی فائدہ ہوگا جنہیں اقتدار میں آنے کی جلدی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ جمہوری اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، یہ ایک تاریخی بات ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے آئندہ آنے والی اسمبلی کا بھی اپنی مدت پوری کرنا ضروری ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں