سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ، چار من سے زائد چرس برآمد ،بیٹا گرفتار

اتوار 21 جولائی 2019 17:25

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپہ، بھانہ مویشیاں سے مبینہ طور پرچار من سے زائد چرس برآمد ،اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان کی ٹیم نے سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی کو گرفتار کرلیا اور اسکی نشاندہی پر سابق امیدوار ایم پی اے اسلم رند کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابقاینٹی نارکو ٹکس فورس ملتان کے انسپکٹر زبیر نے بستی ملوک ضلع متان کے قریب دوران ناکہ بندی منشیات سے بھری وین کو قبضہ میں لیا دوران انویسٹیگیشن ڈرائیور نے بتلایا کہ وہ بہاولپور میں بھی ایم پی اے کے بیٹے وغیرہ کو منشیات سپلائی کرتا ہے چنانچہ گزشتہ شباینٹی نارکوٹکس فورس ملتان کی ٹیم نے سابق ایم پی اے کی رہائشگاہ واقع کوثر کالونی بہاولپور چھاپہ مارا اور اسکے بیٹے طیب ایوب قریشی کو حراست میں لے لیا جبکہ اسکی والدہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی زیر حراست ملزم کی نشاندہی پرگھر سے ملحقہ بھانہ مویشیاں میں چھپائی ہوئی چرس بر آمد کرلی گئی ملزم کی نشاندہی پر ساتھی ملزم عدیل اسلم کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں