بہاولپور ٹرین حادثہ، جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ہو گئی

اتوار 4 فروری 2007 20:08

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری۔2007ء ) بہاولپور کے قریب نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ہوگئی ہے اور لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹرین کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ہو گئی ہے جن میں گیارہ سالہ عامر عمران مسیح ، عمر فاروق ،نو سالہ شان ،دس سالہ ظفر،آصف اور زاہد شامل ہیں۔اسپتا ل انتظامیہ نے بچوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔ جبکہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے بچے ساجد نے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ تمام بچے ریلوے ٹریک کے ساتھ کھیل رہے تھے اور ریلوے پٹڑی کراس کرنے کے دوران تیز رفتار نائٹ کوچ سامنے آگئی اور چھ بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں