مسلم لیگ ن کے رہنما حسینہ ناز کا بیٹا چرس برآمد ہونے پر گرفتار

ناکے پر تلاشی کے دوران ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد ہوئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 10:52

مسلم لیگ ن کے رہنما حسینہ ناز کا بیٹا چرس برآمد ہونے پر گرفتار
بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو چرس برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ناکے پر تلاشی کے دوران حسینہ ناز کے بیٹے ذیشان سے آدھا کلو چرس برآمد ہوئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ بہاولپور سے منتخب ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی حسینہ ناز کے بیٹے کو جوڈیشیل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق لیگی ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر سے چار من چرس برآمد کرکے بیٹے کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے ایک اور بڑی کاروائی کرتے ہوئے بہاولپور کی ن لیگی رہنما اور سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کے گھر پر چھاپے کے دوران بھاری مقدار چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق اتوار کے روز چھاپے کے دوران فوزیہ ایوب کے گھر سے 4 من چرس برآمد ہوئی جس کے بعد خاتون رہنما کا بیٹا طیب ایوب اور ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

اینٹی نارکوٹکس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اینٹی نارکوٹکس نے بہاولپور کے علاقہ کوثر کالونی میں ن لیگی خاتون رہنما اورسابق ایم پی اے فوزیہ ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تو بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی جس پرسابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب کو گرفتار کرلیا گیا ۔بعد ازاں طیب ایوب کی نشاندہی پر مزید کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ الیکشن میں آزاد امید وار پنجاب اسمبلی اسلم رند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا کر ان کے بیٹے عدیل اسلم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ بھی چرس برآمد ہونےکے الزام میں گرفتار ہیں اور ان کے خلاف بھی تفتیش کی جاری ہے۔ رانا ثنا کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات 9 سی 15، اور 17 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اے این ایف کی طرف سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن سمیت 21 کلو منشیات برآمد کی گئی ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں