سولرلیمپس کی تقسیم:وزیراعلیٰ نے فلاحی منصوبوں میں جنوبی پنجاب کو ترجیح دینے کی روایت برقرار رکھی، زرداری \"بی جے پی \"بنا نا چاہتے ہیں جو کہ بھارتی جنتا پارٹی ہے،ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے، شہبازشریف

منگل 29 جنوری 2013 19:10

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29جنوری۔ 2013ء) وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نے بہاولپور سے \" خادم پنجاب اجالا پروگرام\" کے تحت مفت سولر لیمپس کی فراہمی کا افتتاح کرکے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقیاتی و فلاحی منصوبوں میں ترجیح دینے کی روایت برقرار رکھی۔وزیراعلیٰ جب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پنڈال پہنچے تو طلبا و طالبات نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ نے ہاتھ ہلا کر طلبا و طالبات کے نعروں کا جواب دیا۔پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے پوزیشن ہولڈرز اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کی طرح \"اجالا سکا لرز\" کو بھی گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بہاولپور کے مختلف سرکاری سکولوں و کالجوں کے 10ہزار سے زائد طلبا و طالبات اور ان کے والدین نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے طلبا و طالبات کے ہمراہ ملی نغمہ بھی گایا۔

طلبہ نے مزاحیہ خاکہ پیش کیا۔تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے زرداری حکومت کی کرپشن، لوٹ مار اوربہاولپور جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانے کا ڈرامہ رچانے پر کڑی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ زرداری \"بی جے پی \"بنا نا چاہتے ہیں جو کہ بھارتی جنتا پارٹی ہے، ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب ،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری انرجی اورسیکرٹری سکولز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں