/ بہاولپور،ڈی پی او سرفرازخان ورک کا اوچ شریف میں چہلم کے حوالے سے کیٹگری "A" اور کیٹگری "B" کے جلوسوںکے روٹس کا دورہ

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:32

^ بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازخان ورک نے علاقہ تھانہ اوچ شریف میں حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے حوالے سے نکلنے والے کیٹگری "A" اور کیٹگری "B" کے جلوسوںکے روٹس کا وزٹ کیا۔اس موقع پرڈی ایس پی احمدپورشرقیہ، ایس ایچ او تھانہ اوچ شریف اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرفرازخان ورک نے لائسنسدار خواجہ ناصرحسین،سید برات حسین ،سید حامد نو بہارشاہ ،خواجہ کرم الہی اوردیگر لائسنسداران سے بھی ملاقات کی، سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

خواجہ ناصرحسین نے اپنی طرف سے اوردیگر لائنسنسدارن کی طرف سے بہترین انتظامات کرنے پر ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا اوراپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چہلم کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،جاری کردہ سکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایاجائیگا۔ڈیوٹی پرمامورملازمان کو ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

ڈیوٹی میں سستی ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملکی حالات کے پیش نظر اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور مشکوک حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی چاک و چو بند اور احسن طریقے سے سر انجام دیں۔جلوس کے دوران کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت کے جلوس ہائے میں داخل ہو نے سے روکا جائے۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ جات سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ چہلم کے سلسلہ میں تمام تر وسائل کو برئوئے کار لا کر ضلع بہاول پور میں عزادران کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس چہلم کے دوران کسی بھی نا گہانی صورت حال/ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں