*بہاولپور،اسلامیہ یونیورسٹی میں ملازمین کو بجٹ 2019-20 میں بڑھنے والی تنخواہیں چاہ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی نہ مل سکی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:32

nبہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) اسلامیہ یونیورسٹی میں ملازمین کو بجٹ 2019-20 میں بڑھنے والی تنخواہیں چاہ ماہ گزر جانے کے باوجود بھی نہ مل سکی ،مہنگائی میں پسے درجہ چہارم کے ملازمین معاشی پریشانی کا شکار ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حکومت نے بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا جس کا نوٹیفکیشن فنانس ڈیپارٹمنٹ نے جاری بھی کر دیا اور اس پر تمام سرکاری محکموں نے عمل درآمد کرتے کرتے ہوئے ملازمین کو اضافی 10 فیصد تنخواہیں بھی دینا شروع کر دی تاہم چار ماہ گزر جانے کے باوجود اس حکومتی فیصلے پر اسلامیہ یونیورسٹی نے ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا ملازمین کا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ فوری طور پر سینڈکیٹ کا اجلاس طلب کرکے اس اہم اور معاشی مسئلہ کو حل کرتے ہوئے اضافی تنخواہیں جاری کرئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں