نادہندہ سیاستدانوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ دیئے جانے پر واپڈا کی ریکوری میں اضافہ، چند روز کے دوران واپڈا کو سالوں پرانے کروڑوں روپے کی وصولیاں

منگل 26 مارچ 2013 17:11

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26مارچ 2013ء) الیکشن میں حصہ لینے والے واپڈا کے نادہندہ سیاستدانوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے بعد واپڈا کی ریکوری میں اضافہ‘ گزشتہ چند روز کے دوران واپڈا کو سالوں پرانے کروڑوں روپے کی وصولیاں ‘ دوسری طرف واپڈا نے الیکشن میں حصہ لینے والے متوقع نادہندگان اور متوقع امیدواروں کے قریبی نادہندہ رشتہ داروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کے بقایا جات بھی جمع کروا نے کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع کے مطابق متعدد سیاستدانوں نے اپنے قریبی عزیزوں کے نام سے کنکشن حاصل کر رکھے ہیں جس پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں