حکومت اور دینی مدارس کے درمیان 90 فیصد مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں ۔اعجاز الحق ۔۔ انٹر مدرسہ بورں تشکیل دیا جائے گا جس میں حکومت اور مدارس کی مساوی نمائندگی ہوگی ۔ پریس کانفرنس

اتوار 25 فروری 2007 18:14

حکومت اور دینی مدارس کے درمیان 90 فیصد مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں ۔اعجاز الحق ۔۔ انٹر مدرسہ بورں تشکیل دیا جائے گا جس میں حکومت اور مدارس کی مساوی نمائندگی ہوگی ۔ پریس کانفرنس
بہاولپور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25فروری2007 ) وفاقی وزیر مذہبی امور زکوة و عشر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے مابین 90فیصد مذاکرات کامیاب ہوچکے ہیں انٹر مدرسہ ایجوکیشن بورڈ تشکیل دیا جائیگا جس میں حکومت اور اتحاد مدارس کی برابر نمائندگی ہوگی مدارس میں بیس لاکھ بچے زیرتعلیم ہیں جن کو جدید عصری تعلیم سے منور کیا جائیگا۔

اتحاد مدارس تنظیمات کی سفارش پر مدارس میں اضافی کمروں کے ساتھ کمپیوٹر بھی مہیا کئے جائیں گے اتوار کو یہاں وفاقی وزیر نے اخباری کانفرنس میں کہاکہ نظام زکوة پر وزیر اعظم شوکت عزیز کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارشات مرتب کرکے کابینہ کو ارسال کردی ہیں اب کابینہ کے اجلاس میں زیر غور لایا جائیگا جس کی منظوری کے بعد سنٹرل اور صوبائی زکوة کونسل میں دو ایم این اے اور ایک چیمبر کا نمائندہ شامل کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

صوبائی زکوة کونسل کا آڈٹ وزارت عشر و زکوة کرے گی سالانہ ساڑھے چار ارب روپے زکوة کمیٹی اکٹھی ہوتی ہے اس میں اضافے کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل سے تجاویز طلب کی جارہی ہیں عشر کی وصولی کے لئے صوبائی زکوة کونسلوں کو کردار ادا کرنے کیلئے ذمہ داری دی جائے گی وفاقی وزیر نے کہاکہ ریگولر سکیم کے تحت گزشتہ سال 78 ہزار حجاج نے حج کا فریضہ ادا کیا حج انتظامات میں بہتری آئی ہے 77ہزار حجاج نے حج ٹور آپریٹر کے ذریعے سعادت حاصل کی کچھ ان کے بارے میں شکایات ملی ہیں جن کی انکوائری کی جارہی ہے ذمہ داران کو سزا دی جائے گی ان کا کوٹہ اچھی کارکردگی کے ٹور آپریٹرز کو دے دیا جائیگا ۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال ایک لاکھ چھ ہزار عمردہ کرنے والے واپس آنے کی بجاء ے سعودی عرب میں روپوش ہوگئے ہیں جو ملک کی بدنامی کا باعث ہے عمرہ کو بھی حج کی طرح ریگرلر بنانے کیلئے سعودی حکومت سے مذاکرات جاری ہیں چالیس سال سے کم عمر کا شادی شدہ اور سرکاری ملازم غیر شادی شدہ عمرہ کیلئے ویزہ حاصل کرسکتا ہے البتہ چالیس سال سے کم عمر کے کنواروں پر پابندی لگی رہے گی انہوں نے سیاسی صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کا وردی میں موجودہ اسمبلیوں سے دوبارہ انتخاب آئینی ہوگا اس کو ایل ایف او کے تحت پروٹیکشن ہے ملک کی تاریخ میں موجودہ پہلی اسمبلی ہے جو اپنی مدت پوری کرے گی آئندہ انتخابات 2008ء میں ہوں گے صدر مملکت کے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا سے تعلقات ہیں آج اسلامی ممالک کے سات وزرائے خارجہ کا پاکستان میں اجلاس ہوگا جس کا پاکستان پر بھی اثر پڑے گا پرامن ایٹمی طاقت بننے کا ایران کو حق حاصل ہے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ اگلی اسمبلی پیپلز پارٹی یا ایم ایم اے صدر مملکت کو باوردی صدر رہنے کی منظوری دے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں