حلقہ پی پی 291 میں انتخابات میں بے قاعدگی، الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے مخدوم ہاشم اور دیگر امیدواروں کو 25جون کو طلب کرلیا

جمعہ 21 جون 2013 22:15

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21جون۔ 2013ء) الیکشن ٹربیونل بہاولپور کے جج کاظم علی ملک نے حلقہ پی پی 291رحیم یار خاں کے عام اانتخابات میں بے قاعدگی کے حوالہ سے مخدوم محمد ارتضیٰ ہاشمی کی درخواست پر مخدوم ہاشم جو ان بخت اور دیگر امیدواران کو 25جون 2013ء کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

فریقین کو علیحدہ سے اطلاع نہیں دی جائے گی اور الیکشن قوانین کے مطابق میڈیا کے ذریعہ اطلاع کو حتمی تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں