پنجاب کے 4اضلاع کی پولیس گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مددکے باوجود چھوٹو گینگ سے اپنے 8ساتھی بازیاب نہ کراسکی،6دن گزرنے کے باجود پولیس اہلکاروں کا بازیاب نہ ہونا پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ،مغوی اہلکاروں کے لواحقین غم سے نڈھال

جمعرات 11 جولائی 2013 22:37

بہاولپور /راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11جولائی۔ 2013ء) پنجاب کے 4اضلاع کی پولیس گن شپ ہیلی کاپٹروں کے باوجود چھوٹو گینگ سے اپنے 8ساتھیوں کو بازیاب نہ کراسکی ،6دن گزرنے کے باجود پولیس اہلکاروں کا بازیاب نہ ہونا پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ،مغوی اہلکاروں کے لواحقین غم سے نڈھال ہوگئے ۔جمعرات کو میڈیا رپورٹ کے مطابق روجھان میں چھوٹو گینگ اور آٹھ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے شاہ والی کے تمام علاقوں میں آپریشن کیا جبکہ دو گن شپ ہیلی کاپٹر تین گھنٹے تک فضائی نگرانی بھی کرتے رہے لیکن تاحال چھوٹو گینگ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

چھوٹو گینگ کے کچہ جمال سے مغوی اہلکاروں سمیت فرار ہونے کے بعد قریب کے کچے علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ، شاسوالی،راکھ شاہوالی،گڈا نار،کچہ چکر بہوٹ میں پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے جبکہ آٹھ مغوی اہلکار پانچ روز گزر جانے کے باوجود اشتہاریوں کے قبضہ میں ہیں جبکہ کشمور سے روجھان تک انڈس ہائی وئے پر تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آر پی او کے مطابق اشتہاری اسی کچہ میں گھسے ہوئے ہیں ۔ہر صورت میں ان کا قلع قمع کیا جائے گا جبکہ دو گن شپ ہیلی کاپٹر تین گھنٹے تک فضائی نگرانی بھی کرتے رہے لیکن ڈاکووٴں کو تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں