ملتان اور بہاولپور کے 100 سے زائد کورونا مریض صحت یاب، گھروں کو چلے گئے

صحت یاب ہونے والوں کا تعلق خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور کراچی سے ہے، ایم ایس سول ہسپتال بہاولپور

جمعہ 1 مئی 2020 13:14

ملتان /بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2020ء) ملتان اور بہاول پور میں مجموعی طور پر 100 سے زائد مریض کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر گھروں کو چلے گئے ۔ترجمان ضلعی حکومت ملتان کے مطابق قرنطینہ میں مقیم 63 مریضوں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا جس پر انہیں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھروں کو روانہ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بہاول پور میں سول ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرِ علاج 42 مریض بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر اپنے گھروں کو بھیج دیئے گئے سول ہسپتال بہاول پور کے ایم ایس رانا محمد یوسف کے مطابق صحت یاب ہونے والوں کا تعلق خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور کراچی سے ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 6 ہزار 340 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 106ہو گئی ہیں۔پنجاب میں 4 ہزار 313کورونا کے مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 1 ہزار 921 مریض شفایاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں