الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے حلقہ پی پی 278بہاولنگر IIسے شوکت لالیکا کے خلاف دائر پٹیشن پر فریقین کو 21اگست کے نوٹس جاری کر دیئے

پیر 19 اگست 2013 21:16

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19اگست۔ 2013ء) الیکشن ٹربیونل بہاولپور نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 278بہاولنگر IIسے محمد ارشد کی شوکت علی لالیکا وغیرہ کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن میں فریقین کو 21اگست کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کوالیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے گذشتہ روز تین الیکشن پٹیشن کی سماعت کی۔الیکشن ٹربیونل نے صوبائی حلقہ پی پی251مظفر گڑھIسے محمد اشرف خان رند کی احمد یار ہنجرا کے خلاف دائر الیکشن پٹیشن میں 26اگست اور صوبائی حلقہ پی پی 259سے سردار سمیع اللہ خان کی سردار خان محمد کے خلاف الیکشن پٹیشن میں شہادت کیلئے22اگست تک سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں