سیلاب متاثرین کی مدد اولین ترجیح ہے،متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کر رہے ہیں ،وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان کی گفتگو

پیر 2 ستمبر 2013 20:23

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2ستمبر۔ 2013ء) وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔ متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کر رہے ہیں۔ وہ یہاں جھوک شیرا، لال ڈیرہ اور ماڑی قاسم شاہ میں قائم ریلیف کیمپس کے معائنے کے دوران متاثرین سیلاب سے بات چیت کررہے تھے ۔

انہوں نے ریلیف کیمپ میں مقیم متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پریشانیوں کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کیمپ میں 23 خاندان رکھے گئے ہیں جن کے لیے کھانے، ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اے سی (سٹی) عمرانہ اجمل نے بتایاکہ متاثرین اور ان کے مویشیوں کیلئے ادویات اور ڈاکٹرز موجود ہیں۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ان کے گھر اور فصلیں تباہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی کے بل معاف کئے جائیں اور گھروں کی تعمیر اور فصلوں کی بجائی کے لیے حکومت مدد کرے۔ ماڑی قاسم شاہ کے سینکڑوں رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ ماڑی قاسم شاہ کی آبادی سینکڑوں سالوں سے چلی آ رہی ہے۔ دریاء تیزی سے کٹاؤ کرتا ہوا بستی کے قریب پہنچ چکا ہے۔ سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل آبادی کو شدید خطرہ ہے جس کے لیے فوری طور پر بند بنایا جائے اور اس کو پتھروں کے ذریعے پختہ کیا جائے جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ بند بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ قدیمی بستی کو دریا کے کٹاؤ سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں