شہر میں داخل ہونیوالے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل د یا ،موٹر سائیکل سوار بیٹے ، بیٹی سمیت جاں بحق

ہفتہ 14 ستمبر 2013 20:33

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔14ستمبر۔2013ء)بہاولپور کا خونی بائی پاس مزید 3 زندگیاں نگل گیا،شہر میں داخل ہونیوالے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار ٹرالر نے کچل د یا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار دو کمسن بچوں سمیت جاں بحق،دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ہفتہ کو پولیس کے مطابق بہاولپور بائی پاس کے قریب اڈہ13ہزار مسافرخانہ سے بہاولپور جا تے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار محمد بلال بائی پاس سے بہاولپور شہر داخل ہورہا تھاکہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد بلال ، تین سالہ بیٹا عرفان اور تین ماہ کی بیٹی مدیحہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد بلال کی بیوی نصرت بی بی اورخاتون سرور مائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سرور مائی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے ٹرالر اور ڈ رائیو ر محمد زمان سکنہ سرگودھا کو حراست میں لے لیا ہے۔حادثہ کا شکار خاندان کا تعلق اڈا13ہزار سے بتایا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ مقام پر ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں اور قبل ازیں بھی حادثہ میں 26افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس پر ہائی وے کی جانب سے اس جگہ کو بند کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پھر سے راستہ بن گیا ہے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں