بہاولپور میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث اسکول کے 3طالبعلم گرفتار، پولیس نے ملزمان سے چھینی گئی ایک موٹرسائیکل اور 30ہزار روپے نقد بھی برآمد کر لئے

منگل 22 اکتوبر 2013 19:15

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2013ء) بہاولپور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث اسکول کے تین طالب علموں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او بہاولپور ڈاکٹر سہیل حبیب کے مطابق کم سن طالب علم بہاولپور شہر کے مختلف علاقوں میں عورتوں سے پرس، زیورات اور نقد ی بھی چھینتے تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان محمد عامر ،محمد حسیب اور محمد عمیر نے بتایا کہ انہوں نے ڈکیتی کی وارداتیں کچھ عرصہ پہلے شروع کیں کیونکہ ان کے پاس پیسے نہیں تھے۔ پولیس نے ملزمان سے چھینی گئی ایک موٹرسائیکل اور 30ہزار روپے نقد بھی برآمد کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں