وہ وقت گیا جب فارن پالیسی ٹیلی فون کالز پر بناکرتی تھی،نواز شریف، ڈرون حملے ملکی سلامتی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں، اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امن کو ایک موقع دیا جائے، پاک فوج کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے، وزیر اعظم کا پاک آرمی کی فیلڈ ایکسرسائز عزم نوفور کی اختتامی تقریب سے خطاب

پیر 4 نومبر 2013 15:41

بہاول پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4نومبر 2013ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ وقت گزرگیا جب فارن پالیسی ٹیلی فون کالز پر بناکرتی تھی،ڈرون حملے ملکی سلامتی اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں،پاکستان کو داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے،مجھے یقین ہے قوم اپنے عزم سے تمام چیلنجز پر قابو پالے گی ۔وزیراعظم نے بہاول پور کے قریب خیر پور ٹامے والی کے صحرائی علاقوں میں ہونے والی پاک آرمی کی فیلڈ ایکسرسائز عزم نوفور کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتیں بہترین صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

پاکستان کو داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے،وہ وقت گزرگیا جب فارن پالیسی ٹیلی فون کالز پر بناکرتی تھی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ فوج ہر مشکل میں عوام کے ساتھ رہی ہے، قدرتی آفات میں پاک فوج نے ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کی،ہم چاہتے ہیں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتیں اور فوج ایک سطح پر ہو۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ امن کو ایک موقع دیا جائے،کوئی خون ریزی نہیں چاہتے، امن کو موقع دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام مستحکم ہوچکا ہے،امن کیلئے سول سوسائٹی اور افواج پاکستان کا ایک موٴقف ہونا ضروری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور خون ریزی کا خاتمہ چاہتی ہے۔پاک فوج کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے الخالد ٹینک،جے ایف 17 تھنڈر،الضرار جیسے پروجیکٹ شروع کیے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں