بہاولپور ،ماں نے شوہر کے ساتھ ملکر 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا دی

پیر 3 اگست 2020 14:05

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2020ء) بہاولپور میں مبینہ طور پر ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر اپنے 10سالہ بیٹے کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چک 26 ڈی بی کے رہائشی محمد اقبال نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی سابقہ بیوی نے اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر میرے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگا کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ میں بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا ہے اور بچے کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اور اس کیخاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کی وجوہات سامنے آسکیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں