وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے سینئر پروفیسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

منگل 20 اکتوبر 2020 13:27

وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کے سینئر پروفیسر کورونا کے باعث انتقال کر گئے
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) بہاولپور میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

کورونا ٹاسک فورس کے فوکل پرسن کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمد فیاض کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد زیر علاج تھے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے متعدد ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں