شوہر نے پسند کی شادی کرنے کے 10 روز بعد ہی نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا

لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر نے بیوی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مارا ہے۔ پولیس ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 نومبر 2020 12:43

شوہر نے پسند کی شادی کرنے کے 10 روز بعد ہی نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا
بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10نومبر2020ء) شوہر نے پسند کی شادی کرنے کے 10 روز بعد ہی نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لڑکی کو شادی کے دس روز بعد قتل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 روز قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔۔میرپورخاص کے علاقے سندھڑی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے خوف سے روپوش لڑکی کے شوہر غلام قادر کا کہنا ہے کہ وڈیرے نے جان بخشی کے لیے 10 لاکھ روپے لیے۔غلام قادر کا مزید کہنا تھا کہ بیوی واپس کرنے کا وعدہ کیا مگر بیوی زندہ واپس نہ آئی۔

مقتولہ کے شوہر نے کہا کہ ملزمان آزاد ہیں اور اب اس کے تعاقب میں ہیں، اسے بھی جان کا خطرہ ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے بے شمار واقعات پیش آتے رہتے ہیں جہاں پسند کی شادیوں کی وجہ سے گھر کے گھر اجڑ گئے ہوں۔ کچھ ماہ قبل لاہور میں بھی اسی طرح کا افسوسناک واقع پیش آیا تھا جہاں پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کے باپ کو قتل کر دیا تھا۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں قتل ہونے والے ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکووں کی مزاحمت کا نتیجہ بتایا تھا۔ تاہم پولیس نے حالات اور واقعات مشکوک جان کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ ارشد کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سارہ نے اپنی ماں ساجدہ اور آشنا معظم اور اس کے ساتھیوں سے مل کر سگے باپ کو قتل کروایا۔ملزم سائرہ معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کا باپ شادی کے خلاف تھا۔ ملزمہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں