خواتین دستکار ملک کے ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں

جنوبی پنجاب کی خواتین کی ترقی کیلئے پیسک کی قرضوں کی سکیمیں شاندار ہیں، کمشنر بھاول پور ظفر اقبال

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2020 11:24

خواتین دستکار ملک کے ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں
بھاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء) ڈائریکٹر پیسک یاور مہدی نے پنجاب کے مختلف شہروں کی دستکاری پر تحریر کردہ کتاب کمشنر کو پیش کیں ۔

(جاری ہے)

2 2 نومبر، کمشنر بھاول پور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال سے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ڈائریکٹر سی اینڈ سی آئی یاور مہدی نے کمشنر آفس بہالپور میں ملاقات کی، ڈائریکٹر سی اینڈ سی آئی نے مینجنگ ڈائریکٹر پیسک جمیل احمد جمیل کی جانب سے کمشنر بھاول پور کوچنیوٹ، لاہور ،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، چکوال، ٹیکسلا اور پنجاب کے دیگر شہروں کی دستکاری کے فن پاروں پر تحریر کردہ کتاب پیش کی، ریجنل ڈائریکٹر منیر احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمال حسن نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے، پیسک کی ٹیم نے جنوبی پنجاب کی خواتین کی ترقی کے لئے پیسک کے اقدامات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مختلف پروگراموں کے تحت جنوبی پنجاب کی خواتین کو لاکھوں روپے کے قرضے فراہم کر چکی ہے، کمشنر بھاول پور کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پیسک کی چھوٹے قرضوں کی سکیموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دستکاری کے فروغ اور کاٹیج انڈسٹری کی بحالی سے روز گار کے مواقع بڑھائے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھاول پور اپنی کشیدہ کاری اور چولستان اپنی دستکاری کی وجہ شہرت رکھتے ہیں اور یہ ہماری ثقافت اور روایات کی آئنہ دار ہیں اور ملک کے ثقافتی ورثہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں