بہاول پور، پی ٹی آئی مافیاز کی حکومت ہے یہ جھوٹے اور لٹیروں کا گروپ ہے ،سینیٹر سراج الحق

بدھ دسمبر 22:45

بہاول پور، پی ٹی آئی مافیاز کی حکومت ہے یہ جھوٹے اور لٹیروں کا گروپ ..
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مافیاز کی حکومت ہے یہ جھوٹے اور لٹیروں کا گروپ ہے پی ٹی آئی نے مہنگائی اور لوٹ مار میں اضافہ کیایہ حکومت کٹے بکریاں اور مرغیاں تو کیا دیتی یہ حکومت تو انڈے بھی نہ دے سکی ترقی کے اس دور میں آج بھی چولستان کے انسان اور جانور ایک تالاب سے پانی پیتے ہیں،74 سالوں سے ہر حکمران نے چولستانیوں سے پانی اور تعلیم سمیت سہولیات کا وعدہ کیا جوکہ جھوٹ تھا،اب وقت آگیا ہے کہ ان جھوٹوں کو مسترد کردیں300 کلو میٹر طویل یہ علاقہ چولستان ہے انڈیا کے ریگستان میں ترقی اور خوشحالی ہے جبکہ ہمارے چولستان میں صرف محرومیاں ہیں1947 میں قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرنے والے اس خطہ کے باسیوں کو زمینوں کے مالکانہ حقوق نہ دیئے گئے چولستان ترقیاتی دارہ نے چولستان کو بیچ کھایا ہے چولستان کے مسائل کو سینٹ میں اٹھاوں گا۔

(جاری ہے)

وہ جے آئی کسان پاکستان کے زیر اہتمام بہاول پور سے چولستان کے علاقہ چک نمبر 84 ڈی این بی تک نکالی گئی ' ' چولستان بچائو ریلی'' اور میڈیا سی02-12-2020پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے .

بہاولپور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments