تحصیل احمدپورشرقیہ میں بھی ڈرگ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج مکمل شٹرڈاون ہےحکومت پاکستان کی جانب سے میڈیسن پر ایڈوانس سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے وہ نامنظور ہے، صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن رمضان راجپوت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 جولائی 2021 15:06

تحصیل احمدپورشرقیہ میں بھی ڈرگ اینڈ کیمیسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے آج مکمل شٹرڈاون ہےحکومت پاکستان کی جانب سے میڈیسن پر ایڈوانس سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے وہ نامنظور ہے، صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن رمضان راجپوت
احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد اعوان) تفصیل کے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی کیخلاف احمد پور شرقیہ میں کمیسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے، ہڑتال کے باعث تمام میڈیکل سٹورز مارکیٹ بند ہیں جسکی وجہ سے مریض ادویات بارے پریشان اور مارے مارے پھر رہے ہیں کمیسٹ ایسوسی ایشن کا ایڈوانس ٹیکس وصولی کے خلاف احتجاج صدر کمیسٹ ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ رمضان راجپوت کی قیادت میں کیا جارہا ہےانہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ادویہ سازی کی صعنت سے ایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی ختم کی جائے مذکورہ فیصلے کیلئے حکومت کی جانب سے کسی بھی اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا حکومت معشیت درست کرنے کے لیے صحت کے نظام کو جڑ سے نہ اکھاڑے اور حکومت پیشگی انکم ٹیکس وصولی کا فیصلہ واپس لینے میں تاخیر نہ کرےڈسپنسر لائسنس کو بحال کیا جائے دوسری جانب میڈیکل سٹور بند ہونے سے ملک میں جاری کرونا ایمرجنسی کی ہنگامی طبی مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں