انصاف لائرز فورم احمد پور شرقیہ نے بیس کروڑ کی لاگت سے سیوریج لائن چوک چاچا بستی تا چوک منیر شہید میگا پراجیکٹ کے آڈٹ کا مطالبہ کر دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 جولائی 2021 15:07

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی، احمد حسن اعوا) تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم احمد پور شرقیہ نے آڈیٹر جنرل پنجاب کے نام ایک درخواست دی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میگا پراجیکٹ چاچا بستی تا چوک منیر شہید تک جسکی مالیت تقریباً بیس کروڑ روپے بتائی جاتی ہے اس میں کرپشن بارے انکشافات ہوئے ہیں کہ مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود تاحال سیوریج سسٹم منصوبہ مکمل نہیں ہورہا اور اس میں انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال بڑے دھڑلے سے کیا جا رہا ہے مزید یہ کہ بیس کروڑ روپے کا بجٹ خرچ ہوتا نظر نہیں آرہا اور ٹھیکیدار کی مبینہ کرپشن کے باعث یہ منصوبہ میں مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہ ہونے کے خدشات پائے جاتے ہیں
انصاف لائرز فورم نے آڈیٹر جنرل پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پراجیکٹ کی شفاف آڈٹ رپورٹ کرائی جائے تو اس عوامی منصوبے بارے کی جانے والی مبینہ کرپشن کا پردہ چاک ہوسکتا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے اور عوامی منصوبے کو بہتر انداز میں مکمل کرایا جائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں