وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سب تحصیل اوچشریف کے لئے میگا پروجیکٹس دے کر ہمارے دل جیت لیے ہیں، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مخدوم سیدافتخارحسن گیلانی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 جولائی 2021 11:34

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سب تحصیل اوچشریف کے لئے میگا پروجیکٹس دے کر ہمارے دل جیت لیے ہیں، ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مخدوم  سیدافتخارحسن گیلانی
احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ کی سب تحصیل اوچ شریف کے دربار عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب مخدوم سید افتخارحسن گیلانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا مشکور ہوں جنہوں نے اوچ شریف میں میگا پروجیکٹس دے کر عوامی تکالیف میں کمی بارے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ہمارے دل جیت لیے ہیں میڈیا کا کردار انتہائی مثبت اور لائق تحسین ہے،
 انہوں نے مزید بتایا کہ روڈ و دیگر کام جاری و ساری ہیں اور مزید کام اگلے دو سالوں میں مکمل ہوں گے اور ہمارا علاقہ بہت جلد تمام محرومیوں سے آزاد ہو جائے گا انشاءاللہ خوشحالی آئے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے جانے والے وعدے پورے کررہی ہے اور میں ذاتی طور پر حلقے کے عوامی طرز زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے وزیراعلی پنجاب سے رابطے میں ہوں، اس موقع پر صدر پریس کلب ارشاد احمد شاد رئیس محمد اشفاق ان کے ہمراہ موجود تھے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں