سب تحصیل اوچ شریف میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت، نواز آباد کالونی میں مسجد کچرا کنڈی میں تبدیل، کچرے اور گندگی کے ڈھیر نمازیوں کا منہ چڑانے لگے، مکین زہنی اذیت سے دوچار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 16 جولائی 2021 11:38

احمد پور شرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،احمد حسن اعوان) تفصیلات کے مطابق سب تحصیل اوچشریف کی نواز آباد کالونی میں قائم مسجد کے اطراف کچرے اور گندگی کے انبار پاۓ جاتے ہیں راہ گیر اور مکینوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وبائ امراض نے بھی سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جبکہ مسجد آنے والے نمازی حضرات کچرے کے ڈھیر سے پریشان ہیں، نمازیوں کا کہنا ہے کہ مسجد کے باہر کچرا موجود ہے جس کی بدبو سے نماز پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے اور ہوا چلنے کی صورت میں کچرے کے ڈھیر سے گندے شاپر وغیرہ اڑ کے مسجد کے اندر آجاتے ہیں جس سے مسجد کا تقدس پامال ہوتا ہے، میونسپل کمیٹی انتظامیہ کو انسانیت کا خیال نہیں تو کم ازکم اللّٰہ کے گھر کے تقدس کا تو خیال کریں، کچرے کے ڈھیر کے پاس سے گزرنے والے والے شہری منہ پر رومال رکھ کر گزرنے پر مجبور ہیں اور اس کے علاؤہ گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والی بدبو سے شہری تعفن زدہ ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے فوری نوٹس لیکر صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے،
بصورت دیگر میونسپل کمیٹی کے گھیراو اور مظاہرہ کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں